ابنا: لاہور میں مرنیوالوں کی تعداد 223 ،پنجاب میں یہ تعداد 248 تک چلی گئی ،حکومت نے ڈینگی پر تحقیق کیلئے پنجاب میڈیکل ریسرچ فنڈ قائم کردیا۔ لاہور کے جناح اسپتال میں آج ڈینگی کے چار مریض دم توڑ گئے جن میں قصور کی 35 سالہ شاہین، منڈی بہاوٴالدین کا55 سالہ شبیر حسین فیروز پور روڈ لاہور کا65سالہ عبدالستار اورجوہرٹاوٴن کا70 سالہ اعجاز شامل ہیں،سنت نگر لاہور کی 60 سالہ مسرت ،گوجرانوالہ کے 45سالہ یوسف نے سروسز اسپتال میں،ساٹھ سالہ انور بی بی نے گھرکی اسپتال میں دم توڑا۔کوٹ لکھپت کی ساٹھ سالہ راج بی بی شیخ زید اسپتال جبکہ بادامی باغ کا پچاس سالہ منور گنگارام اسپتال میں چل بسا۔ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے ڈینگی کے علاج کیلیے موثر مانیٹرنگ کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ڈینگی اور دیگر امراض کی تحقیق کے لیے پنجاب میڈیکل ریسرچ فنڈ بھی قائم کردیا۔
.........
/169